گڑھ مہاراجہ :نوجوان کے قتل کا مقدمہ 7افراد کیخلاف درج
ساجد ابوذر کے ہمراہ جا رہا تھا وحید، شاہد، ندیم، وسیم، علی، شریف، محسن نے حملہ کر دیا
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقے ٹوبیاں والی جھال، چک نمبر 7/3 ایل میں نوجوان کے قتل کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی ذوالفقار میو نے تھانہ احمدپور سیال میں درج کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بھائی ساجد اپنے ملازم ابوذر کے ہمراہ پل نجف سے کھاد لینے جا رہا تھا کہ راستے میں وحید، شاہد، ندیم، وسیم، محمد علی، شریف، محسن اور دیگر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک کر پستولوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔مدعی کے مطابق شور سن کر وہ اپنے بھائی عمران کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور ڈنڈوں سے بھی تشدد کیا۔ شور و غل پر اہلِ علاقہ جمع ہو گئے ، جس پر ملزمان فرار ہو گئے ۔شدید زخمی عمران کو پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور سیال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ احمدپور سیال نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سات نامزد ملز موں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔