یوم عاشور پر مثالی امن و امان، سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابلِ تحسین
سمندری (نمائندہ دنیا)یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے کیے گئے مثالی انتظامات کو شہریوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج، ڈی ایس پی سرکل سمندری آفتاب صابر، سی او ایم سی طاہر فاروق، ایم او آر زاہد فرید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اقبال فرید نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ستھرا پنجاب، فیسکو، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122 اور سماجی تنظیموں راہِ انسانیت اور فضیلت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نیاہم کردار ادا کیا۔