حج بیت اللہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے : حاجی عبدالرحمن بٹ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)حاجی عبدالرحمن بٹ، ریٹائرڈ کسٹم آفیسر نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ کی سعادت عظیم ترین نعمت اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی بلاوا ہوتی ہے ۔
حج کے دوران انسان اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے حاجیوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازتا ہے ۔حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد دوست احباب اور عزیز و اقارب، جن میں ملک نعیم وفا (صدر جڑانوالہ پریس کلب)، سید شہباز حیدر سبزواری، حبیب الرحمن بٹ ایڈووکیٹ، ملک محمد افضل اور چودھری محمد صدیق گجر شامل تھے ، سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے گھر کی حاضری اور روضئہ رسولؐ پر حاضری کی سعادت عطا فرماتا ہے ، جہاں انسان کو قلبی سکون اور روحانی اطمینان نصیب ہوتا ہے ۔