دوران ملازمت ملز موں نے مالک کی بھاری مالیت کی رقم چوری کر لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزمان نے مالک کی بھاری مالیت کی رقم چوری کر لی۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نعمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اس کے پاس ملازمت کرتے تھے ۔ جنہوں نے دوران ملازمت مبینہ طور پر اس کی لاکھوں روپے مالیت کی رقم چوری کرتے ہوئے اسے بھاری مالیت کے نقصان کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔