قطر چیریٹی ،300 مستحق خاندانوں میں نان فوڈ آئٹمز تقسیم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فلاحی ادارے قطر چیریٹی کے زیر اہتمام ضلع جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ، پسماندہ اور مستحق 300 خاندانوں میں نان فوڈ آئٹمز تقسیم کیے گئے۔
امدادی سرگرمی کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور ان کی مشکلات میں کمی لانا تھا۔ تقسیم کیے گئے سامان میں اعلیٰ معیار کے کچن سیٹس، کمبل کٹس، جیکٹس، سولر لیمپس، واٹر بوٹلز، کیمپنگ ہیٹرز اور گریویٹی واٹر فلٹرز شامل تھے ، تاکہ مستحق خاندانوں کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات سے نمٹنے میں سہولت فراہم کی جا سکے ۔اس موقع پر قطر چیریٹی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد اشرف مغل نے کہا کہ مستحق اور ضرورت مند افراد کی خدمت کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مستقبل میں بھی امدادی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔