پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

 پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

کراچی (این این آئی)کراچی پولیس میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلوں کے تحت گریڈ 18 کی پولیس افسر ماجدہ پروین ہالیپوٹو کو ایس پی انویسٹی گیشن-II ملیر کے عہدے سے ہٹا کر کراچی پولیس آفس (کے پی او)رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

گریڈ 18 کے پولیس افسر بشیر احمد کھنہارو کو ایس پی گڈاپ ڈویژن، ایسٹ زون کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن-II، ملیر، ایسٹ زون، تعینات کر دیا گیا ہے ۔ احکامات کے بعد انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں