شہری کے قتل میں ملوث ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر )مظفر آباد پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
پولیس کو صابر حسین نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ بھائیوں اقبال ،ریاض کے ہمراہ ناصر کو ملنے آئے ہوئے تھے گھر کے گیراج میں چارپائیوں پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو کس اشخاص میں سے ایک نے نیچے اتر کر پسٹل سے سیدھا فائر ناصر کیا جسے پکڑنے کی کوشش کی تو مسلح ملزم جان سے مارنے دینے کی دھمکیاں دیتا ہوا اسلحہ لہراتے فرار ہوگیا ناصر عباس کو سنبھالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔