اورنگی ٹاؤن میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص زخمی

 اورنگی ٹاؤن میں تصادم  فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی (این این آئی) اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ توحید، بسم اﷲ چوک کے قریب دو گروپوں کے درمیان ہونے والے آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے استعمال سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 21 سالہ عظیم ولد انوار سمیت شہزاد ولد نصیر 20 سال، شاہد ولد غلام 21 سال، ساقی ولد نثار 45 سال، ارشد ولد سرور 35 سال اور شان ولد علی 27 سال ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوئے ۔تمام زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ منگھوپیر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں