ریسکیو 1122 جھنگ نے جون میں 34,850 فون کالز موصول کیں

ریسکیو 1122 جھنگ نے جون میں  34,850 فون کالز موصول کیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 1122 جھنگ نے گزشتہ ماہ جون میں مجموعی طور پر 34,850 فون کالز موصول کیں۔

جن میں سے 7,482 ایمرجنسی کالز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو امداد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ 22,012 غیر متعلقہ، یا غیر ضروری کالز جبکہ 5,347 معلوماتی نوعیت کی کالز موصول ہوئیں۔ صرف 09 فیک کالز/رونگ کالز رپورٹ ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں