ملت ٹاؤن :تجاوزات آپریشن کے دوران اہلکاروں پر تشدد

ملت ٹاؤن :تجاوزات آپریشن کے دوران اہلکاروں پر تشدد

محلہ شمس آباد میں سرکاری ملازمین کودھمکیاں بھی دی گئیں ،مقد مہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے آنے والے سرکاری اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ شمس آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں دھمکیاں دیں اور سرکاری فرائض کی انجام دہی سے روک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں