معیاری تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر

 معیاری تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر

دانش سکول منصوبہ پسماندہ علاقوں کے ذہین اور مستحق طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کریگا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز سے دانش سکول حویلی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون داس، پراجیکٹ منیجر منیر احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حق نواز نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دانش سکول حویلی کے منصوبے پر جاری پیش رفت، تعمیراتی امور اور منصوبے کی بروقت تکمیل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیراعظم کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ مراحل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے ۔ دانش سکول کا منصوبہ پسماندہ علاقوں کے ذہین اور مستحق طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں