اٹھارہ ہزاری بیوٹیفکیشن سکیم مدت میں مکمل کرنے کاحکم
اے سی فائزہ انورنے تاجروں کے مسائل سنے ،حل کی یقین دہانی کرائی
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری فائزہ انور نے چوک اٹھارہ ہزاری بیوٹیفکیشن سکیم کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی اور خوبصورتی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عرفان مہدی نے منصوبے کی پیش رفت، ڈیزائن اور دیگر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے تاجروں کو درپیش مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن سکیم کے تمام کام اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ چوک اٹھارہ ہزاری کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے ۔