خاتون سمیت2مبینہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
گوجرہ (نمائندہ دنیا) پولیس نے خاتون سمیت دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے اطلاع پر چک نمبر 178 گ ب میں چھاپہ مار کر سونیا بی بی کو مبینہ طور پر چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 1580 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ نواں لاہور پولیس نے چک نمبر 345 ج ب کے قریب عامر دراز کو مبینہ طور پر ہیروئن فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 1220 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔