گوجرہ :خاتون تین بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا

گوجرہ :خاتون تین بچوں  سمیت مبینہ طور پر اغوا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) نامعلوم افراد ایک خاتون کو تین بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔

چک نمبر 163 گ ب کے رہائشی محمد عثمان نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی شدہ بہن آسیہ پروین اپنی 13 سالہ بیٹی نور فاطمہ، 11 سالہ بیٹی عرفہ فاطمہ اور 9 سالہ بیٹے اویس رضا کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد انہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ ادھر چک نمبر 330 ج ب کے رہائشی حمزہ نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 22 سالہ بہن ماہین لیاقت ڈجکوٹ روڈ پر کبوترانوالہ قبرستان کے قریب موجود تھی کہ محمد افضل، عثمان سلیمان اور عمر حیات مبینہ طور پر اسے زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں