ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود مختلف علاقوں میں ڈیلرز کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری نرخ نظر انداز کرتے ہوئے ایل پی جی زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔
جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتی ریلیف عام عوام تک منتقل نہیں ہو رہا اور متعدد ڈیلرز اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔