جھنگ:تیز آندھی سے گھر کا گیٹ گر گیا، خاتون زخمی

جھنگ:تیز آندھی سے گھر  کا گیٹ گر گیا، خاتون زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز آندھی کے باعث بستی غازی شاہ، ٹوبہ روڈ پر ایک گھر کا گیٹ گرنے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق تیز آندھی کے دوران گھر کا گیٹ اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ نسیم دختر محمد یوسف زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں