امانتاً لی گئی کار مبینہ طور پر خوردبرد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) قریبی تعلقات کی بنیاد پر امانتاً حاصل کی گئی کار مبینہ طور پرخوردبرد کر لی گئی۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے گارڈن کالونی میں فیاض نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی کار فروخت کے لیے ملزم حارث اور سعید حیات کے سپرد کی تھی، تاہم ملزموں نے مبینہ طور پر گاڑی خور دبرد کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔