حافظ ابوبکر عظیم کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
سمندری (نمائندہ دنیا )جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل سمندری کے امیر حکیم عبدالحفیظ تبسم کے صاحبزادے حافظ ابوبکر عظیم مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،
جس میں علماء کرام، سماجی، تاجر، وکلاء، صحافی، سیاسی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ مولانا سبطین شاہ نقوی نے پڑھائی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی، رکن پنجاب اسمبلی راؤ کاشف رحیم خان، مولانا محمد ناصر مدنی، مولانا عبدالحق حقانی اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments