تقرر و تبادلے ، ایس ایچ او ٹھیکریوالہ لائن کلوز، نئے ایس ایچ اوز تعینات
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ،
جن کے تحت تھانہ ٹھیکریوالہ اور تھانہ ساندل بار میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ انسپکٹر علی عمران جپہ کو علالت کے باعث لائن کلوز کر دیا گیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ ساندل بار سب انسپکٹر طارق میر کا تبادلہ کر دیا گیا۔جاری کردہ احکامات کے مطابق تھانہ صدر کی چوکی خانوانہ کے انچارج سب انسپکٹر محمد طاہر کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ تھانہ باہلک سے انسپکٹر وسیم طارق کو ایس ایچ او تھانہ ساندل بار مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments