شورکوٹ میں زمین کے تنازع پر جھگڑا، خاتون سمیت3افراد زخمی
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ کے نواحی علاقے میرک سیال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا،
جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 44 سالہ محمد فاروق، 52 سالہ اللہ دتہ اور 55 سالہ یاسمین شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments