پنجاب میں 1500 زرعی گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ پروگرام
منتخب امیدواروں کو ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا:ڈائریکٹر زراعت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 1500 نوجوان زرعی گریجویٹس کے لیے ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ، جس کے تحت منتخب امیدواروں کو ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ڈائریکٹر زراعت چودھری خالد محمود نے بتایا کہ انٹرن شپ پروگرام کا دورانیہ ایک سال ہوگا اور اس کا مقصد نوجوان زرعی گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ زرعی شعبے میں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے لیے صرف بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر کے حامل امیدوار اہل ہوں گے ۔ درخواست گزار کی عمر زیادہ سے زیادہ 27 سال ہونی چاہیے جبکہ متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر زراعت کے مطابق انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کے خواہشمند امیدوار 30 جولائی 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments