گوجرہ پولیس کی کارروائی 50 لٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار
گوجرہ (نمائندہ دنیا)گوجرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 50 لٹر شراب برآمد کر لی۔
تھانہ سٹی گوجرہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر وسیم سہو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران دستگیر کالونی کے رہائشی علی رضا کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھجوا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments