چوکی بہار شاہ کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمے کا اشتہاری گرفتار
سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )پٹرولنگ پولیس چوکی بہار شاہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق چوکی بہار شاہ کے انچارج قیصر اشفاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 406 کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں، ضلع حافظ آباد میں 9 لاکھ 50 ہزار روپے امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments