کریانہ اسٹور میں چوری کر نیوالے 3 ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

کریانہ اسٹور میں چوری کر نیوالے  3 ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے کریانہ اسٹور کے تالے توڑ کر چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل چک نمبر 71 ج ب سرلی میں شہری عمیر کے کریانہ اسٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان چینی، گھی، سگریٹ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے تھے ۔تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے تکنیکی وسائل کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شعیب، ساجد اور احمد علی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...