تہرے قتل کیس کا فیصلہ ملزم کو تین بار سزائے موت
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ فیصل رانا اشفاق نے تقریباً دو سال قبل پیش آنے والے ٹرپل مرڈر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عاطف عرف آصف کو تین افراد کے قتل کے جرم میں تین بار سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے ملزم کو ہر مقتول کے قتل پر الگ الگ سزائے موت کے علاوہ دیگر قانونی سزائیں بھی سنائیں۔یہ مقدمہ تھانہ بلوچنی کے علاقے 72 ر ب باہمنی والا میں تین دوستوں کے قتل کے واقعے سے متعلق تھا، جس کا فیصلہ تقریباً دو سال بعد سامنے آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments