بے نظیر انکم سپورٹ کی سم نہ ملنے پر مستحق خواتین پریشان

بے نظیر انکم سپورٹ کی سم نہ ملنے پر مستحق خواتین پریشان

سینکڑوں مستحق خواتین رقم سے محروم ہیں ،کئی ماہ سے مراکز کے چکر لگانے پر مجبور

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت موبائل سم جاری نہ ہونے کے باعث ماموں کانجن اور گردونواح کی سینکڑوں مستحق خواتین امدادی رقم سے محروم ہیں اور کئی ماہ سے مختلف مراکز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔متاثرہ خواتین کے مطابق امدادی رقم کے حصول کے لیے موبائل سم کا اجرا ضروری ہے ، تاہم وہ متعدد بار تاندلیانوالہ کے مراکز کا رخ کر چکی ہیں لیکن انہیں نہ سم فراہم کی جا رہی ہے اور نہ ہی امدادی رقم مل رہی ہے ۔خواتین کا کہنا ہے کہ متعلقہ عملہ کبھی نیٹ ورک کے مسائل کا جواز پیش کرتا ہے اور کبھی رش زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں بغیر کسی سہولت کے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

ان کے مطابق شدید گرمی میں بار بار سفر کرنے کے باوجود انہیں صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔متاثرہ خواتین اور عوامی و سماجی حلقوں نے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، سموں کی تقسیم کا شفاف نظام بنایا جائے اور ماموں کانجن میں خصوصی کیمپ لگا کر مستحق خواتین کو سمیں اور امدادی رقوم بروقت فراہم کی جائیں تاکہ انہیں مزید مشکلات اور ذلت آمیز صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...