محرم میں مؤثر سکیورٹی ،سنی تحریک کا آر پی او کو خراج تحسین

محرم میں مؤثر سکیورٹی ،سنی تحریک کا آر پی او کو خراج تحسین

امن و امان کی صورتحال اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی زیر صدارت پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے وفد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت مرکزی کوآرڈینیٹر و رکن ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کی، جبکہ وفد میں ڈویژنل صدر مولانا بہادر علی رضوی، مولانا عادل رضا قادری، حافظ محمد یاسر قادری المدنی، میاں فیاض قادری، مولانا فتح اللہ سیفی، قاری زاہد معینی، میاں عادل قادری، مولانا نوید شرقپوری اور مولانا رضوان قادری بھی شریک تھے۔

وفد نے محرم الحرام کے دوران فیصل آباد ریجن میں مجالس اور جلوسوں کے لیے کیے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات اور پرامن ماحول میں مذہبی تقریبات کے انعقاد پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا کہ آر پی او کی مؤثر قیادت، ذاتی نگرانی اور بروقت حکمت عملی کے باعث محرم الحرام کے تمام مذہبی اجتماعات پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئے ، جو پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...