ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو  ہسپتال کا اچانک دورہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولیات، صفائی، انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، ادویات کے ذخیرے اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شوکت کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...