ایف ڈی اے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری

ایف ڈی اے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری

ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی نے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات پر غور کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کی ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی نے مالی سال 2026-27 کے مجوزہ سالانہ بجٹ اور مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔اجلاس میں مجوزہ بجٹ، متوقع آمدن، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات، ریونیو کے ذرائع، مالی نظم و ضبط اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اہداف پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ، متوقع ریونیو، آمدن میں اضافے کی حکمت عملی، نئے ترقیاتی منصوبوں، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی خدمات کے معیار میں اضافے ، ادارہ جاتی اصلاحات، مختلف شعبوں کے اخراجات اور فنڈز کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...