ادھار کی رقم واپس مانگنے پر شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا
گھر کے مرکزی دروازے سمیت دیگر سامان کی توڑ پھوڑ ، سنگین دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر مسلح افراد نے شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اس کے بھائی سے بھاری مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کر رکھی تھی۔ جس کا واپس تقاضا کرنے پر ملزمان نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کے مرکزی دروازے سمیت دیگر سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور خوف و ہراس پھیلایا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments