چودھری تنزیل حیدر ایڈووکیٹ کے نئے لا چیمبر کا افتتاح، وکلاء اور سیاسی شخصیات کی شرکت
سمندری (نمائندہ دنیا) معروف قانون دان چودھری تنزیل حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے نئے لاء چیمبر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری چوہدری اسلم اور رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مقررین نے چوہدری تنزیل حیدر ایڈووکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل، پیشہ ورانہ کامیابیوں اور عوام کو معیاری قانونی خدمات کی فراہمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں صدر بار رانا شعیب عزیز، جنرل سیکرٹری میاں عبدالوحید، سابق صدور ارشد منیر گل، رانا نوید ارشاد، یوسف تارڑ، سابق سیکرٹری شیر افغان، عاطف تتلہ، جہانگیر وینس، میاں کاشف سردار، حافظ زاہد، فاروق بل، عارف مان، عمران منظور، ماسٹر شمشاد علی، علی رضا سمیت وکلاء برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments