فالج زدہ خاتون اور بیٹی پر مبینہ تشدد، شوہر کیخلاف مقدمہ

فالج زدہ خاتون اور بیٹی پر  مبینہ تشدد، شوہر کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے فالج کی مریضہ بزرگ خاتون اور اس کی بیٹی پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔

۔پولیس کے مطابق مصطفیٰ آباد کی رہائشی شاہدہ پروین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران اس کے شوہر نے دونوں کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...