این اے 99 کے عوامی مسائل کے حل کیلئے لیگی رہنماؤں کی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات

این اے 99 کے عوامی مسائل  کے حل کیلئے لیگی رہنماؤں  کی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات

مکوآنہ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 99 میاں قاسم فاروق نے لیگی رہنماؤں میاں شفیق اور ۔۔۔

چوہدری خالد پرویز گل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو، محکمہ انہار اور ضلع کونسل کے متعلقہ افسران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں حلقہ این اے 99 کے عوام کو درپیش مسائل، نہری نظام کی بہتری، دیہی و شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں، گلیوں، سیوریج اور دیگر فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حلقہ این اے 99 کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...