گوجرہ میں چوری کی چار وارداتیں، شہری نقدی سے محروم

گوجرہ میں چوری کی چار  وارداتیں، شہری نقدی سے محروم

گوجرہ (نمائندہ دنیا) گوجرہ اور گردونواح میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزمان شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور۔۔۔

 دیگر قیمتی سامان لے اڑے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق محلہ ندیم پارک میں نامعلوم چور محبوب عالم کے گھر میں داخل ہوئے اور ہزاروں روپے نقدی سمیت موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے ۔دوسری واردات میں چک نمبر 358 ج ب میں نامعلوم ملزمان طارق کی حویلی میں داخل ہوئے اور وہاں سے قیمتی موبائل فون چرا لیا۔چک نمبر 430 ج ب میں محمد سلیم اپنی حویلی میں سو رہا تھا کہ نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ۔ایک اور واردات میں چک نمبر 334 ج ب میں آصف کے ہوٹل سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور پنکھے ، برتن، واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔واقعات کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر گوجرہ اور تھانہ نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...