کھیتوں میں گھات لگا کر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
محمد وقار توڑی لے کر جا رہا تھا ، مخالفین نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 36 ج ب میں گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد وقار کھیتوں سے توڑی لے کر جا رہا تھا کہ مخالفین نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ساندل بار، انچارج انویسٹی گیشن اسد حیات، اے ایس آئی ظفر عباس اور ڈی ایس پی صدر سرکل موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments