بابا رتہ رتی عرس کبڈی کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فاتح ٹیم میں ٹرافی تقسیم
مکوآنہ (نمائندہ دنیا)بابا رتہ رتی کے عرس مبارک کے موقع پر کبڈی کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔
، جس میں فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے آنے والی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان کو سابق ناظم و چیئرمین یونین کونسل 60 رانا جاوید اقبال اور دیگر مہمانوں نے ٹرافی پیش کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب بار کونسل رانا معظم عباس خاں تھے ، جبکہ امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری مجید وڑائچ نمبردار، میاں افتخار احمد ایڈووکیٹ، رانا ذیشان شفیق (ڈائریکٹر الشہباز اسکول)، رانا تصور اے ایس آئی، امیدوار چیئرمین میاں مرتضیٰ، سابق چیئرمین میاں الیاس، رانا ابرار خاں باری سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی بھائی چارے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments