سمندری :ٹیکس بار کے زیر اہتمام فنانس ایکٹ 2026 پر سیمینار

 سمندری :ٹیکس بار کے زیر اہتمام فنانس ایکٹ 2026 پر سیمینار

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ احمد جبار نے ڈائریکٹ ٹیکسز ،احسن ورک نے لیکچر دیا

سمندری (نمائندہ دنیا)ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیکس بار روم میں فنانس ایکٹ 2026 پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں ٹیکس ماہرین نے نئے مالیاتی قانون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ احمد جبار نے ڈائریکٹ ٹیکسز جبکہ احسن ورک ایڈووکیٹ نے ان ڈائریکٹ ٹیکسز اور پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) سے متعلق امور پر لیکچر دیا۔ ممبر اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو لاہور محسن ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں فیصل آباد ٹیکس بار کے صدر غلام نظام الدین خان، جنرل سیکرٹری سلمان بابر دادرہ، نائب صدر سید عقیل عباس، فنانس سیکرٹری عامر مسعود، لائبریری سیکرٹری شیخ ہارون ارشاد، ایگزیکٹو ممبران معظم مغل، قدرت اللہ نیازی، مسعود الدین، ملک یاسر شوکت، نائب صدر پاکستان ٹیکس بار ملک شاہ نواز سمیت ٹیکس بار کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سیمینار کے اختتام پر مقررین اور مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...