اے سی کی ہدایت پر ناصر آباد کی گلی سے رکاوٹیں ختم

اے سی کی ہدایت پر ناصر آباد کی گلی سے رکاوٹیں ختم

علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل گئی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری فائزہ انور کی ہدایت پر چک نمبر 7/2 تھل جنوبی کی آبادی ناصر آباد میں گلی میں قائم رکاوٹیں ہٹا کر راستہ عوامی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گلی میں موجود تمام رکاوٹیں ختم کر دیں، جس کے بعد علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل گئی۔اہلِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر فائزہ انور کے فوری نوٹس اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بروقت کارروائیوں سے انتظامیہ پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...