واگزار کرائی سڑک پر دوبارہ قبضے کا الزام، باپ بیٹے پر تشدد

واگزار کرائی سڑک پر دوبارہ قبضے کا الزام، باپ بیٹے پر تشدد

ملزموں نے فصلِ کماد کو نقصان پہنچایا اور سڑک کو بھی مسمار کر دیا

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کے احکامات پر واگزار کرائی گئی شارع عام پر دوبارہ قبضے اور باپ بیٹے پر مبینہ تشدد کا معاملہ سامنے آ گیا۔نواحی علاقے موضع عنایت شاہ کے رہائشی امیر میتلہ نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر محکمہ مال کی جانب سے واگزار کرائی گئی سڑک پر صفدر، عارف، ماشکی، ممتاز، خیرات، نذر، بشیر، نوکر سمیت دیگر ملز موں نے مبینہ طور پر ٹریکٹر کے ذریعے دوبارہ قبضہ کر لیا، فصلِ کماد کو نقصان پہنچایا اور سڑک کو مسمار کر دیا۔درخواست کے مطابق تحصیلدار کی عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے راستے میں گھات لگائے مبینہ مسلح ملزمان نے امیر میتلہ اور ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گئے ۔متاثرہ شہری امیر میتلہ نے  اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا سے شارع عام واگزار کرائی جائے ، انہیں جانی تحفظ فراہم کیا جائے اور نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ہہلول واصف قریشی نے بتایا کہ سڑک پر قبضے اور باپ بیٹے پر تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف میرٹ پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...