بقایاجات کی وصولی پر واپڈا اہلکار سے مبینہ تشدد،مقدمہ درج

بقایاجات کی وصولی پر واپڈا اہلکار سے مبینہ تشدد،مقدمہ درج

محمد ندیم پینسرہ روڈ پر ریکوری کیلئے گیا ، ہو ٹل مالک وسیم اکرم مشتعل ہو گیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا)بقایاجات کی وصولی کیلئے جانے والے فیسکو اہلکار پر مبینہ تشدد اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزام میں ہوٹل مالک سمیت ایک درجن افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیسکو اہلکار محمد ندیم پینسرہ روڈ پر واقع گرینڈ شنواری ہوٹل پر بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں گیا، جہاں اس نے ہوٹل مالک وسیم اکرم سے واجبات جمع کرانے کا کہا۔ الزام ہے کہ اس پر ہوٹل مالک مشتعل ہو گیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا۔درخواست کے مطابق ملزمان نے محمد ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا، قتل کی دھمکیاں دیں اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مداخلت کی۔ متاثرہ اہلکار نے منت سماجت کرکے وہاں سے جان چھڑائی اور دفتر پہنچ کر اپنے اعلیٰ حکام کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ایس ڈی او فیسکو گوجرہ عبدالرحمن کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے ہوٹل مالک وسیم اکرم سمیت ایک درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...