جڑانوالہ:غیر قانونی آتش بازی کا بڑا ذخیرہ برآمد، ملزم فرار
کارروائی کے دوران ملزم ظفر اقبال عرف جج موقع سے فرار ہوگیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر پولیس نے غیر قانونی آتش بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایس پی جڑانوالہ محمد اختر ونیس اور ڈی ایس پی ساجد محمود سوہل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عمران نے چک نمبر 105 گ ب میں چھاپہ مار کر آتش بازی کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم ظفر اقبال عرف جج موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments