بندیشہ کبڈی کلب نے نمائشی میچ جیت لیا، وفاقی وزیر طلال چودھری نے انعامات تقسیم کیے

بندیشہ کبڈی کلب نے نمائشی  میچ جیت لیا، وفاقی وزیر طلال  چودھری نے انعامات تقسیم کیے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) نواحی چک نمبر 106 گ ب میں بندیشہ کبڈی کلب اور شانی سیال کبڈی کلب کے درمیان شاندار نمائشی کبڈی میچ منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں قومی سطح کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ میچ میں بندیشہ کبڈی کلب نے شانی سیال کبڈی کلب کو 12 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چودھری اور رکن قومی اسمبلی بلال بدر چودھری تھے ۔ اس موقع پر ہزاروں شائقین کبڈی میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے ۔مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...