سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے پر ٹرانسپورٹ اڈے کا منیجر گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے پر ٹرانسپورٹ اڈے کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں قائم نجی ٹرانسپورٹ اڈے پر پولیس کی جانب سے وزٹ کیا گیا۔ تو اس دوران سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جو کسی ناخوشگوار واردات کا سبب بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ٹرانسپورٹ اڈے کے منیجر کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments