سابقہ رنجش ، گھر میں داخل ہوکر ماں بیٹی پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں داخل ہوکر ماں بیٹی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں ممتاز نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments