اندھا دھند فائرنگ سے شہری کو قتل کرنیوالے 2ملزم خانیوال سے گرفتار

اندھا دھند فائرنگ سے شہری کو قتل  کرنیوالے 2ملزم خانیوال سے گرفتار

ستیانہ (نمائندہ دنیا)تھانہ ستیانہ پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزمان حق نواز اور شوکت نے سابقہ رنجش کی بنا پر الیاس نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

 واقعے کے بعد پولیس نے جدید حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ضلع خانیوال سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...