ڈجکوٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق
36 سالہ محمد شاہد موقع پر دم توڑ گیا،40سالہ راحت سلیم اور 7 سالہ ابیح زخمی
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈجکوٹ روڈ پر رکشہ، کار اور ہائی ایس وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 277 ر ب، ڈجکوٹ روڈ گوجرہ پر پیش آنے والے حادثے میں 36 سالہ محمد شاہد موقع پر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ رکشہ ڈرائیور 40 سالہ راحت سلیم اور 7 سالہ ابیح زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق شخص کی میت بھی قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔حادثے کے بعد کار اور ہائی ایس وین کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے ، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور فرار ہونے والے ڈرائیوروں کی تلاش میں مصروف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments