کھجور کا درخت گرنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا

کھجور کا درخت گرنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا

عبداللہ درخت پر چڑھا تو ابراہیم اور اس کے ساتھیوں نے رسی کھینچ دی

گوجرہ (نمائندہ دنیا)چک نمبر 95 ج ب میں کھجور کا درخت گرنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق چک نمبر 95 ج ب کے رہائشی امیر حمزہ کا 12 سالہ بیٹا عبداللہ کھیتوں سے چارہ لینے گیا تھا۔ اس دوران گاؤں کے محمد ابراہیم اور اس کے دو ساتھی کھجور کا درخت کاٹ رہے تھے ۔ انہوں نے عبداللہ سے درخت پر چڑھ کر رسی باندھنے کو کہا، جس پر وہ درخت پر چڑھ گیا اور رسی باندھ دی۔

پولیس کے مطابق عبداللہ ابھی درخت سے نیچے نہیں اترا تھا کہ محمد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں نے رسی کھینچ لی ، جس کے نتیجے میں درخت گر گیا اور عبداللہ اس کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گیا۔زخمی بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...