دریائے چناب میں سیلابی صورتحال ریسکیو 1122 کے 6کیمپ قائم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 چنیوٹ نے ضلع بھر میں چھ فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔
ریلیف کیمپس ٹی ڈی سی پی پوائنٹ لالیاں، بخش والا، برج عمر، میاں وال، موضع ساہمل اور جامعہ آباد میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں ریسکیورز، امدادی کشتیاں، ایمبولینسز اور دیگر ضروری سامان ہر وقت موجود ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے کہا کہ تمام ٹیمیں ہائی الرٹ اور دریائے چناب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments