7اگست کوبھر پوراحتجاج کیا جائیگا:سردار ظفر ،ڈاکٹر عطا اﷲ

7اگست کوبھر پوراحتجاج کیا  جائیگا:سردار ظفر ،ڈاکٹر عطا اﷲ

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)جماعت اسلامی کے صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین ایڈووکیٹ اور ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا اﷲحمید نے دفتر جماعت اسلامی گوجرہ میں پریس کانفرنس کر تے کہا ہے کہ۔۔۔

 پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافے اور غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف ملک بھر کے ہر ضلع میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اگست کوبھر پوراحتجاج کیا جائیگا۔ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کر نے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پربھاری ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں جس سے غریب اورمزدور طبقہ غربت کی چکی میں بری طرح پس رہاہے اورغریب عوام مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگ رہی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...