لالیاں میں گیس سلنڈر دھماکے سے باپ بیٹا زخمی
ری فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، دونوں زخمی الائیڈ ہسپتال منتقل
لالیاں (نمائندہ دنیا)بس اسٹاپ پر واقع ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ لالیاں پر قائم ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں ری فلنگ کے دوران اچانک سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دکان کا مالک وقاص اور اس کا 12 سالہ بیٹا حسن شدید زخمی ہو گئے ۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کیا گیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او امیر خان جپہ اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments